پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے چار ماہ کیلئے بجٹ ریلیز کی پالیسی جاری کر دی۔
بجٹ مراسلے کے مطابق سیکٹر پروگرام کے تحت جاری سکیموں کے لئے 10 فیصد فنڈ جاری ہونگے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لئے 100 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ بجلی، سوئی گیس، پانی کے چارجز کی مد میں 100 فیصد فنڈ جاری کئے جائیں گے۔
اسی طرح دفاتر کی دیکھ بھال کے لیے 25 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، فنڈز سے متعلق جاری پالیسی کے مطابق نئی سکیموں پر مکمل پابندی ہو گی۔
میڈیکل کی مد میں 30 ہزار روپے تک اخراجات کی ڈی جی صحت سے تصدیق کرانا لازمی ہوگی، گندم سبسڈی، اثاثوں کی خریداری اور مرمت کے لئے کیس ٹو کیس فنڈز جاری ہوں گے۔