ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، (ن) لیگ سے انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال

Published On 11 November,2023 05:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس رازی روڈ میں ہوا۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو نواز شریف سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے سامنے رکھے جانے والے مطالبات اور ٹرم اینڈ کنڈیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ میں آج باضابطہ طور پر رابطہ ہو گا

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کے سامنے انتخابات اور انتخابات کے بعد کیلئے مطالبات رکھے جائیں گے، ایم کیوایم پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں آئینی ترامیم بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور بشیر میمن پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کا وفد کل ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔