کراچی: (دنیا نیوز) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی لانی ہے تو پہلے بلدیہ ٹاؤن میں تبدیلی لانی ہوگی۔
کنوینرایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن میں الیکشن نہیں دل جیتنےآئی ہے، بلدیہ ٹاؤن میں پورا پاکستان آباد ہے، ایم کیوایم پاکستان بلدیہ ٹاؤن میں اپنا نامزد نمائندہ مصطفیٰ کمال کو لیکرآئی ہے۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ آج پاکستان میں دو قومیں ظالم اور مظلوم آباد ہیں، ظالم کیخلاف جنگ اگر ایم کیو ایم نے جیت لی تو پاکستان جیت جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں سب کے حقوق کو پہچانتی و مانتی ہے، کراچی میں اگر پشتونوں کو کسی خاص وجہ سے نشانہ بنایا گیا تو اب ایم کیو ایم کا سینہ نشانے پر ہوگا۔
خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ عوام بتائیں کہ پندرہ سال کا کراچی بہتر ہے یا پندرہ سال سے پہلے کا کراچی؟ کراچی پورے پاکستان کا چہرہ ہے، یہاں صرف محبت و بھائی چارہ ہے۔