کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن کراچی سے پورے پاکستان کو چلانے کی تیاری کریں۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد ٹاؤن کا دورہ کیا، کارکنوں سے ملاقات کی، انہوں نے لیاقت آباد کے کامیاب جلسے پر ذمہ داران اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔
— Noor jahan (@noorjahan110) November 2, 2023
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کارکن ہی ایم کیو ایم پاکستان کا واحد اثاثہ ہیں، ایم کیو ایم کی صفوں میں اتحاد شہر سندھ کی بقاء کا ضامن ہے، جس طرح 2018ء میں کراچی پرغیر مقامی مسلط کئے گئے اب نہیں ہونے دیں گے، کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سیاسی انجینئرنگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔