حیدر آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسرائیلی و یہودی مظالم کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جماعتوں اور مسالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فسلطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، اسرائیلی ظلم کے خلاف آپ سب ایک ہوگئے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر آج امت مسملہ اپنا کردار ادا نہیں کرتے تو یہ شہید بچے ناکام نہیں ہوں گے وہ کامیابی سے جنت میں جائیں گے، امتحان ان بچوں کا نہیں ہمارا اور تمہارا ہے، یہ ظالم کا بھی امتحان ہے اور مظلوم کا بھی امتحان ہے، ایم کیو ایم نے اپنا دینی انسانی اور آئینی فرض سمجھتے ہوئے آپ کو اس جگہ پر مدعو کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں، آگے بھی ہوں گے لیکن مسلمانوں پر ظلم کی بات ہوگی تو ہم ایک ہیں۔