کراچی: (دنیا نیوز) فلائی جناح کا طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثے سے بال بال بچ گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔
کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہوا، بعد ازاں پائلٹ نے مہارت سے طیارہ بحفاظت رن وے پر اتار لیا، طیارے میں سوار گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ان کی فیملی سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش، ایئرپورٹ سمیت مختلف علاقوں کی بجلی بند
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے طیارے سے اترنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام مسافروں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا، پائلٹ کے مطابق اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ہے۔