کراچی : (دنیانیوز) حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر، ویکٹر بورن ڈیزیس ڈاکٹر مشتاق شاہ کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں جنوری سے 10 اکتوبر تک 3 لاکھ 500 سے زائد ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
صوبے میں سب سے زیادہ کیسز 1 لاکھ 21 ہزار 647 کیسز حیدرآباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔
میرپورخاص ڈویژن میں 78 ہزار 962 کیسز ، لاڑکانہ ڈویژن میں 72 ہزار سے زائد ، جبکہ سکھر میں 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے کیسز شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 12 ہزار جبکہ کراچی ڈویژن میں سب سے کم 2 ہزار 289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں ملیریا کے سبب اب تک 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔