کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ایم کیوایم کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں ضلع جنوبی برنس روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی، کارنر میٹنگ ہفتہ کو رات 8 بجے منعقد ہوگی۔
کارنر میٹنگ کے حوالے سےذمہ داران اور کارکنان نے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں، کارنر میٹنگ کیلئے کارکنان میں جوش و خروش، گھر گھر رابطہ مہم شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو کرانے پر اتفاق
ایم کیو ایم نے تمام بڑے رہنماؤں کو گراؤنڈ پر اترنے کی ہدایت کر دی، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق برنس روڈ ٹاؤن ہرقسم کے حالات میں ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ رہا ہے، آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم 2018ء میں چھینی گئی تمام نشستیں واپس لے گی۔