کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نوابشاہ ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ سہولت اچانک معطل کر دی۔
سی اے اے کی جانب سے نواب شاہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیاروں کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، سی اے اے نے نواب شاہ ایئرپورٹ کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر 3 ماہ کیلئے طیاروں کی ری فیولنگ سروس میسر نہیں ہوگی، ری فیولنگ کے آلات کی کلیبریشن کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی اے اے کے مطابق کلیبریشن کے کام کے باعث یکم نومبر2023ء سے 29 جنوری 2024ء تک طیاروں کو ری فیولنگ سہولت میسر نہیں ہوگی، سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا۔