کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہو گا۔
خواتین ورکرز بھی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے حاصل کریں گی، محکمہ محنت سندھ نے کم سے کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔