کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میرٹ پر اگر کوئی چاند پر جا سکتا ہے تو وہ پاکستانی قوم ہے جس کو نہ گیس، نہ پانی، نہ بجلی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چین ہمارے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، ہمیں بھی کچھ کرنا ہے، چین سے ہم نے کیا سیکھا؟، ان کی کتابیں ختم ہوگئی ہیں لیکن ہم ابھی تک سی پیک نہیں بناسکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہاں ادیب رضوی صرف ایک ہے، باقی کیوں نہیں ادیب رضوی بن رہے؟، یہ المیہ ہے، 8 فروری کو ایک فصل کاٹی جائے گی اور اس کا پھل کس کو ملے گا یہ کسی کو پتا نہیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 77 سال گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ملک کو ٹھیک نہیں کر سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس سے مستحق افراد کو ڈیڑھ لاکھ راشن بیگ دیے ہیں۔