لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی دوسری سیاسی پارٹی میں ضم نہیں ہو رہی۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ،پاکستان مسلم لیگ اپنی انفرادی حیثیت برقرار رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار انشاءاللہ ٹریکٹر کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے ۔