لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ اسرائیل کو شرم آنی چاہئے، ورنہ یہ عالمی جنگ کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے، عالمی برادری اگر ہر ملک کی آزادی اور مقام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ تمام مغربی ممالک اسرائیل کی طرف داری کرنے کے بجائے جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کریں، سب سے پہلے ہر ملک کو عورتوں اور بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ظالمانہ سلوک ہے، اسرائیل کو باز رہنا چاہئے۔