گجرات: (دنیا نیوز) الیکشن کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ق نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، مسلم لیگ ق نے شاہ جہانیاں میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے آبائی حلقہ این اے 64 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد سے ایک ہی چیز سیکھی ہے کبھی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا، ہمیشہ مظلوم کی آواز بننا ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سیاست دانوں کا کوئی کمال نہیں، آپ کے ووٹ سے سیاست دان ایوان تک پہنچتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے، پچھلے کچھ عرصے میں ہمارے خاندان کی بدنامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ گجرات میں ترقی آئے، میری طرف سے کبھی بھی آپ کو گلہ نہیں آئے گا، آپ کا سربلند ہو گا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔