خیبر پختونخوا کے نگران کابینہ اراکین کو وزارتیں تفویض

Published On 14 November,2023 09:25 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران کابینہ اراکین کو وزارتیں تفویض کر دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، انٹر پراونشل کوآرڈینیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، ریلیف، سوشل ویلفیئر، زکوٰۃ و عشر، سپیشل ایجوکیشن سمیت وویمن ایمپاورمنٹ کے محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔

احمد رسول بخش کو خزانہ، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات اور وائلڈ لائف کی وزراتیں آصف رفیق کے سپرد کی گئی ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر نجیب اللہ سپورٹس، یوتھ افیئرز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے جبکہ قاسم جان کے پاس ہائر ایجوکیشن اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق سید عامر ٹرائبل افیئرز، انڈسٹریز اور کامرس کے وزیر ہوں گے، عامر درانی کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ کی وزراتیں  دی گئی ہیں جبکہ انجنیئر احمد جان ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے وزیر ہوں گے۔