کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام 6 بجے پاکستان ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے سینیٹرز بھی اسلام آباد سے طلب کر لیے ہیں، اجلاس میں عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی پالیسی، منشور اور امیدواران کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے پر رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے گی، ایم کیو ایم اتوار کے روز کارکنان کا بڑا جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرے گی، کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں انتخابی مہم کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔