کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے رہنما رؤف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
رؤف صدیقی ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں موجود تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی کے سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گر گئے، رؤف صدیقی کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں رؤف صدیقی کا آپریشن ہوگا اور انہیں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔