بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے: مرتضیٰ وہاب

Published On 19 November,2023 05:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کاعالمی دن منانے کا مقصد انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچے صحت مند ماحول میں پرورش پاکر ہی معاشرے کا کارآمد فرد بن سکتے ہیں، بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، بچوں کے روشن مستقبل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے بھی ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔