کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 18 November,2023 03:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے باعث 13 سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پیش آیا جہاں مقتول کے کزن شکیل نے فائرنگ کی جو خود بھی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 13 سالہ اریب شاہ کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کے والد نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔