مرتضیٰ سولنگی اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقات، انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

Published On 21 November,2023 04:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقات کے دوران آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کی ضرورت پر زور دیا گیا، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن کو تمام ضروری وسائل اور تعاون فراہم کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی نے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومتی عزم کا خیرمقدم کیا۔