کراچی: (دنیا نیوز) راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ غفلت اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ میں کےالیکٹرک، نقشہ پاس کرنے والےافسران، این اوسیز جاری کرنے والے ادارے غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، شاپنگ سینٹر کی درجنوں دکانیں بھی جل گئیں۔