پشاور: (دنیانیوز ) خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے آج ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لیں گے۔
خیبرپختونخوا میں ٹیسٹ کیلئے 11 سینٹرز بنائے گئے ہیں، ٹیسٹ کے دوران 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
امتحانی ہال کے اطراف میں دو دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی جبکہ بی آر ٹی نے ایم ڈی کیٹ امیدواروں کے لیے اضافی بسیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائد ہے جبکہ امتحانی مواد کی ترسیل کے وقت ہر گاڑی کے ساتھ 10 اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔