کراچی: (دنیا نیوز) آر جے مال میں آتشزدگی کے واقعہ پر فائر بریگیڈ حکام نے ابتدائی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سمیر نامی شہری نے 6 بج کر 29 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی، گلستان جوہر سٹیشن سے سب سے پہلے گاڑی روانہ ہوئی، مال میں ایمرجنسی ایگزٹ اور فائرفائٹنگ سسٹم موجود نہیں تھا۔
مال کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر 210 دکانیں محفوظ رہیں، تیسری منزل کی 65 دکانیں بھی محفوظ رہیں، فوڈ کورٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا، چوتھے فلور پر 65 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق مال کا پانچواں اور چھٹا فلور مکمل طور پر محفوظ رہا، مال میں دھویں کے اخراج کیلئے بھی کوئی نظام موجود نہیں تھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق 45 افراد کو مختلف دفاتر کے دروازے توڑ کر ریسکیو کیا گیا، واقعہ میں 11 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں کی حالت غیر ہو گئی۔