حکومت پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دئیے

Published On 01 December,2023 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دئیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کیخلاف انکوائریز، مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت لازم قرار دے دی گئی۔

سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے، ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کو دیدیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور گریڈ 17 کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیدیا گیا، اختیارات میں کمی کا حکومت پنجاب نے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔