نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

Published On 02 December,2023 12:36 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں ، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید لکھا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔