کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ حافظ گل بہادر کو فی الفور پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کے مسائل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی کے فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک 4 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس جاچکے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ دونوں ممالک کے حق میں ہے، افغانستان سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کو دنیا دیکھ رہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے وطن واپس جانے والوں میں 99 فیصد افغانی اور باقی دیگر ممالک کے لوگ واپس جاچکے ہیں۔