اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی کا ہے، پارٹی کے اندر پیٹ پیٹ کر سولہ ماہ کہتا رہا مہنگائی کو کم کریں، ابھی بھی کہتا ہوں معاملات اچھے انداز سے چلائے جائیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پاس اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں، پارٹی کو بار بار کہا مہنگائی کم کریں اور میڈیا سٹریٹجی کو بہتر بنائیں۔