الیکشن 2024ء: غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں ایک بار پھر توسیع

Published On 13 December,2023 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس کے بعد غیر ملکی مبصرین کیلئے ویزوں کی توسیع کی تاریخ 15 دسمبر کے بجائے 31 دسمبر کر دی گئی ہے، تاریخ میں توسیع کا مقصد عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری کیا جا چکا ہے، اس سلسلے میں کامن ویلتھ کے 4 رکنی وفد نے 2 روز قبل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات بھی کی، وفد کے ساتھ غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد سے متعلق امور پر بات چیت 4 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔