لاہور : (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ڈسڑکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی جاری ٹریننگ روک دی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 16دسمبر تک شیڈول تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن 11دسمبر کو معطل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔