پاک ایئرفورس کے کیڈٹ محمد طلحہ نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی

Published On 14 December,2023 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ایئر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی۔

پاکستان نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کر لیا، ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا ہمیشہ نام روشن کیا ہے۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اور غیر معمولی کارکردگی دکھائی، آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں تربیت کے دوران تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں فوجی مشقوں اور تعلیمی میدان میں مسلسل بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو ان کی بہترین کارکردگی اور غیر متزلزل عزم و حوصلے کے صلہ میں اعزازی شمشیر سے نوازا۔

ہماری افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت کامیابیوں کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔