کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب تک مظلوم ظلم کے خلاف نہیں اٹھے گا ظالم طاقتور ہوتا رہے گا۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کے عوام کے دلوں میں ہے، بلدیہ میں اتنا بڑا مجمع بتارہا ہے کہ مخالفین کی نیند اڑ گئی ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کی لاپتہ آبادی کو بازیاب کرایا، دنیا میں جہاں جہاں ظلم ہے ظالم کے مضبوط ہونے سے نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم اگر بڑھ رہا ہے تو مظلوم کی خاموشی سے بڑھ رہا ہے، اس شہر میں صوبے میں خاص طور پر جو ظلم ہورہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، پڑوسی ملک بھارت چاند پر جا رہا ہے، پاکستان میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ رب کی مرضی کے بغیر دنیا میں پتہ ٹوٹ کر نہیں گرتا، پینے کا پانی گھر میں آتا نہیں سیوریج کا پانی گھر سے جاتا نہیں، میرا رب اگر چاہے تو دنیا کے سارے حکمرانوں کو اگلی سانس نہ دے نیست و نابود کر دے۔