احد چیمہ، فواد حسن فواد کو ہٹانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر، نگران وزیر اعظم کو بھی نوٹس جاری

Published On 16 December,2023 10:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزراء کی جانب سے الیکشن پر اثرانداز ہونے کا معاملہ، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعظم کو بھی نوٹس جاری۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز کے مسودہ کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ

نگران وزراء کے کیس میں وزیراعظم کو بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہو گیا، وزیراعظم کو نوٹس درخواست گزار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عزیز الدین کاکاخیل کے کیس میں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کیس کی سماعت 19 دسمبر کو کرے گا۔