الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی

Published On 16 December,2023 09:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ ہفتے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر بروز پیر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے سابق پی ٹی آئی چیئرمین اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن 19 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرے گا، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔