9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 21 December,2023 12:44 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، عمر ایوب، زبیر نیازی، زرتاج گل اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقدمہ میں نامزد اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ بھی طلب کر لی۔