اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قائم کردہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے ملاقات کی اور تمام شکایات سنیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے قائم کی گئی وزارتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کی، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور جمال شاہ بھی کمیٹی کا حصہ تھے۔
نگران وفاقی وزراء کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات تھانہ ویمن میں ہوئی، حکومتی نمائندوں نے کیپٹن (ر) انور (چیف کمشنر آئی سی ٹی) کے ہمراہ بی وائے سی کی خواتین شرکا سے ملاقات کی۔
حکومتی نمائندوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تمام شکایات سنیں، کمیٹی نے بی وائے سی کو قانونی اور منصفانہ مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔