گجرات: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہماری ابھی بھی خواہش ہے کہ ہمارے خاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو جس کی لوگ مثالیں دیں، امید ہے ہم سب جلد ایک پیج پر ہوں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد چودھری سالک حسین نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا، چودھری وجاہت حسین بھی اپنے بھتیجوں سالک حسین اور شافع حسین کی انتخابی مہم میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ابہام ہے کہ ہمارے خاندان میں مسائل بنے ہوئے ہیں، آج چودھری وجاہت صاحب ہمارے ساتھ ہیں جس سے دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ چودھری وجاہت حسین انتخابی مہم میں ہمارے ساتھ ہیں، چودھری وجاہت کا ہمارے ساتھ چلنا ایسے ہی ہے جیسے والد ہمارے ساتھ ہیں۔