اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مری میں آئندہ مل کر انتخابات لڑنے کا مشورہ دے دیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر امیر جے یو آئی ضلع راولپنڈی اور امیدوار حلقہ این اے 56 ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمان بھی شریک تھے۔
ملاقات میں جے یو آئی کے امیدوار حلقہ این اے 51 پروفیسر زبیرعباسی، امیدوار حلقہ پی پی 6 ارشد محمود عباسی بھی شریک تھے۔