بانی پی ٹی آئی کی کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

Published On 04 January,2024 10:28 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی، اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔