کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی کا سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس

Published On 05 January,2024 11:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں انتخابات کے التوا کے حق میں قرارداد کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا انتخابات کے التوا کی قرارداد کی حمایت پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود تھے، ایوان میں موجود ہوتے ہوئے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی؟۔