کوٹری:ریلوے سٹیشن پر چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان ہلاک

Published On 06 January,2024 11:21 pm

کوٹری: (دنیا نیوز) ریلوے سٹیشن پر چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پاکستان ایکسپریس ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی، ہلاک نوجوان کی شناخت 23 سالہ معشوق چانگ کے نام سے ہوئی ہے۔

ٹرین سے گر کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بلاول میڈیکل ہسپتال کوٹری منتقل کر دی گئی ہے۔