مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے

Published On 08 January,2024 10:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق منگل تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حتمی اعلان کا امکان ہے، آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سے تیرہ سیٹیں دیئے جانے کا امکان ہے، آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے این اے149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائیگا، علیم خان کو این اے117 لاہور، عون چودھری کو این اے128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائیگا، نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عامرکیانی کو اسلام آباد، غلام سرورخان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، آئی پی پی کی فردوس عاشق، ہمایوں اختر، رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے، فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریزشکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق علیم خان کو صوبائی سیٹ پر بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا، ہاشم ڈوگر کو بھی صوبائی سیٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، مراد راس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے کا امکان ہے۔