صوابی: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی میدان سے نکالنے کے لیے الیکشن کمیشن پوری ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری پارٹی آئین کے تحت الیکشن کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے الیکشن نظر نہیں آ رہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک نیوٹرل ادارہ ہے اور اس کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کرانا ہے، ہمیں پروگرام اور جلسے جلسوں کے لئے نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے یا چند لوگوں نے کمروں کے اندر کرنا ہے؟ 8 فروری کو تحریک انصاف کی سونامی آئے گی اور اکثریت سے جیتیں گے۔