پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی قیادت میں وفد کی یوگنڈا کی وزیر اعظم سے ملاقات

Published On 20 January,2024 10:04 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوگنڈا میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ کی قیادت میں وفد نے جمہوریہ یوگنڈا کی وزیراعظم روبینہ نبانجا سے ملاقات کی۔

ملاقات تفریحی مقام مینیونیو میں غیر وابستہ ممالک کی تنظیم (این اے ایم) کے سربرہ اجلاس کے موقع پر کی گئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوگنڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد حسن وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔