نواز شریف نے کراچی کو امن دیدیا، اب پانی، روزگار، خوشحالی دینگے: نہال ہاشمی

Published On 20 January,2024 07:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے کراچی کو امن دے دیا، اب پانی، روزگار اور خوشحالی دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے کرپشن کرنے والوں کی ریلی نکلی تھی، ملیر کے عوام نے کرپشن کی ریلی کو رد کیا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ بلاول صاحب آپ لاہور فتح کرنے گئے تھے، یہاں تو کراچی فتح ہو گیا، ملیر کو قائداعظم نے بھی بہت پسند کیا تھا، آج قبضہ کرنے والوں نے ملیر پر قبضہ کیا ہے، یہاں گندا پانی پی کر بچے مر گئے۔