کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی آگاہی سے متعلق خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔
ویڈیو میں پوسٹل بیلٹ کے حصول سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے، ویڈیو میں پوسٹل بیلٹ کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی ہے، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پوسٹل بیلٹ کے لئے 22 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چند روز قبل پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواست فارم جاری کئے گئے تھے، پوسٹل بیلٹ کے حصول سے متعلق درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں، پاکستان کی جیلوں میں قید قیدی بھی آئندہ انتخابات کا حصہ بن سکیں گے۔
جیلوں کے قیدی پوسٹل بیلٹ کیلئے ریٹرننگ افسروں کو اپنے حلقوں میں ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست دے سکتے ہیں، معذور افراد، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری ملازمین پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت نظر بند وحراست میں موجود شخص پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کر سکتا ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق 18 سال سے زائد عمر رکھنے والے ہر شخص کو ووٹ ڈالنے کا اختیار حاصل ہے۔