پیپلز پارٹی کا آج ساہیوال میں سیاسی پاور شو، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

Published On 22 January,2024 02:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج ہاکی سٹیڈیم ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

عام انتخابات کیلئے 2024ء کے حوالے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی آج ساہیوال میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، پارٹی کی جانب سے ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری دن 2 بجے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسے سے ایک روز قبل کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی پرچم اٹھا کر ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں پہنچ گئی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے  حق میں نعرے بازی کی۔