عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے: ناصر حسین شاہ

Published On 22 January,2024 04:44 pm

پنوں عاقل: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے۔

رہنما پیپلزپارٹی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا کیس لگا ہوا تھا مگر لطیف کھوسہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کیس واپس لے لیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی تھی، ایون پلیئنگ فیلڈ کی بات نہیں کی تھی، یہ بات مسلم لیگ ن والوں نے اپنی طرف سمجھ لی، پیپلزپارٹی مشکل حالات میں بھی جیتی آرہی ہے، کبھی پیپلزپارٹی کو الیکشن میں فیور نہیں ملی، ہم سرکاری مشینری کا استعمال نہیں کر رہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ مخالفین کے الزام بے بنیاد ہیں، جو ہارنے پر ہوتے ہیں وہ ایسی باتیں کرتے ہیں، سندھ کی وزارت اعلیٰ آپ کو ملنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ ملنے کی باتیں ضرور چل رہی ہیں جس کی مجھے بھی بہت خوشی ہو رہی ہے، پارٹی قیادت کا جو فیصلہ ہوگا وہ قبول کروں گا۔