بانی پی ٹی آئی جیل میں جاکر مشہور ہوئے، باہر ہوتے تو زیادہ ووٹ نہ ملتے: منظور وسان

Published On 22 January,2024 04:52 pm

کوٹ ڈی جی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل جانے کے بعد مشہور ہوئے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوتے تو زیادہ ووٹ نہ ملتے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے وقت سے اسٹیبلشمنٹ پیپلزپارٹی کے خلاف رہی ہے، کوئی بھی کتنا خلاف ہو عوام ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، ن لیگ کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیٹنگ ہوگئی ہے تو یہ خدا ہی جانتا ہے، ہماری عوام کے ساتھ سیٹنگ ہے جس کی اس وقت ضرورت ہے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ نواز شریف دکھاوا کر رہے ہیں کہ وہ الیکشن خود نہیں لڑیں گے، شہباز شریف یا مریم نواز لڑے گی۔