پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لئے پولنگ عملے کی تربیت کا عمل جاری ہے، اب تک 33 ہزار 48 پریذائیڈنگ و سینئر پریذائیڈنگ افسروں میں سے 23 ہزار 810 کی تربیت مکمل ہوچکی۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 6 فیصد سے زائد تربیت سے غیر حاضر عملے کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اب تک کل 1 لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ و پولنگ افسروں کی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے ملازموں کا تربیت کا عمل یکم فروری تک جاری رہے گا۔