احتجاج کا مقصد صرف اور صرف دنیا کو دہشتگردی بارے بتانا تھا: جمال رئیسانی

Published On 24 January,2024 06:57 pm

کوئٹہ: (نیا نیوز) بلوچستان شہداء فاؤنڈیشن کے رہنما جمال رئیسانی نے کہا کہ احتجاج کرنے کا مقصد دنیا کو دہشتگردی بارے بتانا تھا۔

بلوچستان شہداء فاؤنڈیشن کے رہنما جمال رئیسانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، شہداء کے خاندانوں کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ ہم یہاں احتجاج کریں گے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی اصل کہانی کا پہلو جس کو نظر انداز کر دیا گیا اس کو نمایاں کیا، پاکستان کیلئے جان دینے والوں کیلئے بھی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں شہداء کے لواحقین کیلئے مخصوص کوٹہ نہیں رکھا جاتا؟ ہم نے حکومت وقت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر اپنی ڈیمانڈز فواد حسن فواد کو بتا دیں، جو لوگ پراپیگنڈا کرتے تھے کہ ہم کسی کا ایجنڈا سبوتاژ کرنے آئے ہیں ایسا نہیں تھا۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ جو تھریٹس پچھلے دنوں آئے ہیں ان کی وجہ سے دھرنا ختم کرتے ہیں۔